Recitation
Next: 21_81
Arabic
وَعَلَّمۡنَٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوسٖ لَّكُمۡ لِتُحۡصِنَكُم مِّنۢ بَأۡسِكُمۡۖ فَهَلۡ أَنتُمۡ شَٰكِرُونَ
Urdu
اور ہم نے اُس کو تمہارے فائدے کے لیے زرہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی، تاکہ تم کو ایک دُوسرے کی مار سے بچائے، پھر کیا تم شکر گزار ہو؟
English
And We taught him the fashioning of coats of armor to protect you from your [enemy in] battle. So will you then be grateful
Tafsir — Bayan ul Quran
ان آیات میں دو اسرائیلی پیغمبروں کا ذکر ہے۔ ایک حضرت داؤد اور دوسرے ان کے صاحب زادہ حضرت سلیمان — ان کو اللہ تعالیٰ نے انسانی معاملات کا صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی۔ حضرت داؤد اللہ کی تسبیح اتنے اعلیٰ طریقہ پر کرتے تھے کہ پہاڑ اور چڑیاں بھی ان کی ہم نوا ہوجاتیں۔ اس طرح اللہ نے انھیں بتایا کہ لوہے کا استعمال کس طرح کیا جائے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خداکے پیغمبروں ہی نے انسان کو بتایا کہ وہ اپنے رب کی تسبیح وعبادت کس طرح کرے۔ مگر ان آیات سے معلوم ہوتاہے کہ دوسری ضروری چیزیں بھی انسان کو صحیح طورپر پیغمبروں ہی کے ذریعہ معلوم ہوئیں۔ مثلاً عدلِ اجتماعی کا اصول اور معدنیات کا استعمال بھی پیغمبروں ہی کے ذریعہ انسانوں کے علم میںآیا۔ زندگی سے متعلق ہر ضروری چیز کا ابتدائی علم غالباً پیغمبروں ہی کے ذریعہ انسان کو دیاگیا ہے۔