Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
English (Sahih International)
And We will ease you toward ease
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 8{ وَنُیَسِّرُکَ لِلْیُسْرٰی۔ } ”اور ہم رفتہ رفتہ پہنچائیں گے آپ کو آسانی تک۔“ تَیْسِیْر یُسر سے باب تفعیل ہے۔ اس باب میں تدریج کے معنی پائے جاتے ہیں۔ چناچہ آیت کا مفہوم یہ ہے کہ اے نبی ﷺ ! ہم مشکلات میں سے رفتہ رفتہ آپ کے لیے راستہ بناتے چلے جائیں گے اور اس آسان راستے پر آپ ﷺ کو تدریجاً ایک بڑی آسانی کی طرف لے جائیں گے۔ اس سے مراد اس دنیا میں غلبہ دین کی جدوجہد کی کامیابی اور آخرت میں جنت اور اس کی آسائشیں ہیں۔ ہم چاہیں تو آنِ واحد میں آپ ﷺ کے تمام دشمنوں کو آپ ﷺ کے سامنے سرنگوں کردیں اور تمام جن و انس کو ایمان کی توفیق بخش دیں ‘ لیکن ہماری حکمت اور مشیت میں اس معاملے کی ایک تدریج ہے۔ چناچہ ہم آپ ﷺ کی جدوجہد کو مرحلہ وار اور رفتہ رفتہ کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ اس فلسفے کی مزید وضاحت آگے چل کر سورة الشمس میں آئے گی۔
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
The commentary on this ayah is given with ayah 87:1.