Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
وَنَادَوۡاْ يَٰمَٰلِكُ لِيَقۡضِ عَلَيۡنَا رَبُّكَۖ قَالَ إِنَّكُم مَّـٰكِثُونَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
وہ پکاریں گے، “اے مالک، تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کر دے تو اچھا ہے” وہ جواب دے گا، “تم یوں ہی پڑے رہو گے
English (Sahih International)
And they will call, “O Malik, let your Lord put an end to us!” He will say, “Indeed, you will remain
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 77 { وَنَادَوْا یٰمٰلِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّکَ } ”اور وہ ندا کریں گے کہ اے مالک ! اب تو آپ کا رب ہمارا کام ہی تمام کر دے۔“ مالک سے یہاں مراد جہنم کا داروغہ ہے۔ اہل جہنم اسے مخاطب کر کے فریاد کریں گے کہ اب ہم سے عذاب کی سختی مزید نہیں جھیلی جاتی۔ آپ اپنے رب سے کہیں کہ وہ ہمیں موت دے کر ہمارا قصہ تمام کر دے۔ { قَالَ اِنَّکُمْ مّٰکِثُوْنَ } ”وہ جواب دے گا کہ تمہیں تو اب ہمیشہ یہیں رہنا ہے۔“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
The commentary on this ayah is given with ayah 43:74.