Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَٰلِدُونَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
رہے مجرمین، تو وہ ہمیشہ جہنم کے عذاب میں مبتلا رہیں گے
English (Sahih International)
Indeed, the criminals will be in the punishment of Hell, abiding eternally
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 74 { اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ عَذَابِ جَہَنَّمَ خٰلِدُوْنَ } ”اس کے برعکس جو مجرم ہوں گے وہ جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 74 to 80.
اميد هميشه تكليف كے احساس كو كم كرديتي هے۔ آدمي كسي تكليف ميں مبتلا هو اور اسي كے ساتھ اس كو يه اميد هو كه يه تكليف ايك روز ختم هوجائے گي تو آدمي كے اندر اس كو سهنے كي طاقت پيدا هو جاتي هے۔ مگر جهنم كي تكليف وه تكليف هے جس سے نكلنے كي كوئي اميد انسان كے ليے نه هوگي۔ جهنم ميں فرشتوں كو مدد كے لیے پكارنا جهنم والوں كي بے بسي كا بے تابانه اظهار هوگا۔ ورنه پكارنے والا خود جانتا هوگا كه خدا كا فيصله آخري طور پر هوچكا هے۔ اب وه كسي طرح ٹلنے والا نهيں۔
جهنم ميں كسي كا داخل هونا سراسر اپني كوتاهي كا نتيجه هوگا۔ انسان كو الله تعالي نے اعلي درجه كي سمجھ دي۔ اس كے سامنے حق كي راهيں كھوليں۔ مگر انسان نے جانتے بوجھتے حق كو نظر انداز كيا۔ اس كي سركشي يهاںتك پهنچي كه وه حق كے داعي كو مٹانے اور برباد كرنے كے درپے هوگیا۔ ايسي حالت ميں اس كا انجام اس كے سوا اور كيا هوسكتا تھا كه اس كو دائمي طورپر عذاب ميں ڈال ديا جائے۔