Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
هَٰذَا فَوۡجٞ مُّقۡتَحِمٞ مَّعَكُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِهِمۡۚ إِنَّهُمۡ صَالُواْ ٱلنَّارِ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
(وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) “یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں
English (Sahih International)
[Its inhabitants will say], “This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 59 { ہٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَکُمْ } ”یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ دھنسی چلی آرہی ہے۔“ جہنم میں پہلے سے موجود لوگ ہر نئے آنے والے گروہ کے بارے میں یوں کہیں گے کہ ہم تو پہلے ہی یہاں انتہائی مصیبت میں ہیں۔ جگہ بھی تنگ ہے ‘ گرمی اور حبس بھی بہت ہے اور اوپر سے تم بھی ہمارے اوپر دھنسے چلے آرہے ہو۔ { لَا مَرْحَبًام بِہِمْ } ”ان کے لیے کوئی کشادگی نہ ہو !“ یعنی یہ جو نئی کھیپ آرہی ہے ان کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ ”مرحبا“ کے لغوی معنی فراخی اور کشادگی کے ہیں۔ یہ کسی کو خوش آمدید کہنے کا کلمہ greeting ہے۔ یعنی آئیے آئیے ! آپ کے لیے یہاں بہت جگہ اور ہر قسم کی سہولت موجود ہے چشم ِما روشن دل ماشاد ! لیکن ان کے لیے وہاں کوئی خیر مقدم نہیں ہوگا۔ یعنی نہ تو کوئی ”مرحبا“ خوش آمدید کہنے والا ہوگا اور نہ ہی ”مرحبا“ کہنے کے لائق وہ ماحول ہوگا۔ { اِنَّہُمْ صَالُوا النَّارِ } ”یہ ہیں آگ میں گھسے آنے والے۔“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
The commentary on this ayah is given with ayah 38:55.