Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
وَقُلۡ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَزَهَقَ ٱلۡبَٰطِلُۚ إِنَّ ٱلۡبَٰطِلَ كَانَ زَهُوقٗا
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اور اعلان کر دو کہ “حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، باطل تو مٹنے ہی والا ہے
English (Sahih International)
And say, “Truth has come, and falsehood has departed. Indeed is falsehood, [by nature], ever bound to depart
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 81 وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ بظاہر تو ابھی اس انقلاب کے آثار نمودار نہیں ہوئے تھے ابھی آٹھ سال بعد جا کر کہیں مکہ فتح ہونے والا تھا ‘ لیکن عالم امر میں چونکہ اس کا فیصلہ ہوچکا تھا لہٰذا ابھی سے آپ کی زبان مبارک سے حق کی آمد اور باطل کے فرار کا اعلان کرایا جا رہا ہے۔اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًاباطل کو ثبات نہیں۔ جب بھی اس کا حق کے ساتھ معرکہ ہوگا تو حق کے مقابلے میں باطل ہمیشہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
The commentary on this ayah is given with ayah 17:80.