Recitation
Next: 46_11
Arabic
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرۡتُم بِهِۦ وَشَهِدَ شَاهِدٞ مِّنۢ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ عَلَىٰ مِثۡلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Urdu
اے نبیؐ، ان سے کہو “کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا
English
Say, “Have you considered: if the Qur’an was from Allah, and you disbelieved in it while a witness from the Children of Israel has testified to something similar and believed while you were arrogant…?” Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people
Tafsir — Bayan ul Quran
ابتداء ً جو لوگ رسول الله صلي الله عليه وسلم كے ساتھی بنے ان ميں كئي ایسے لوگ تھے جو غريب اور غلام طبقه سے تعلق ركھتے تھے۔ مثلاً بلال ، عمار ، صهيب ، خباب ، وغيره۔ اسي كے ساتھ آپ پر ايمان لانے والوں ميں وه لوگ بھي تھے جو عرب كے معزز خاندانوں سے تعلق ركھتے تھے۔ مثلاً ابو بكر بن أبي قحافه ،عثمان بن عفان، علي ابن ابي طالب، وغيره۔مگر آپ كے مخالفين صرف پهلي قسم كے لوگوں كا ذكر كرتے تھے، وه دوسري قسم كے لوگوں كا ذكر نهيں كرتے تھے۔ اس كي وجه يه هے كه آدمي كو جب كسي سے ضد هوجاتي هے تو وه اس كے بارے ميں يك رخا هوجاتا هے۔ وه اس كے اچھے پهلوؤں كو نظر انداز كرديتا هے اور صرف انھيں پهلوؤں كا ذكر كرتا هے جس كے ذريعه اسے اس كي تحقير كا موقع ملتا هو۔ اسي طرح يه ايك واقعه تھا كه رسول الله صلي الله عليه وسلم كي دعوت وهي تھي جو پچھلے تمام پيغمبروں كي دعوت تھي۔ آپ ايك ابدي صداقت كو لے كر آئے تھے۔اس واقعه كو آپ كے مخالفين ان لفظوں ميں بھي بيان كرسكتے تھے كه ’’يه ايك بهت پرانا سچ هے‘‘۔ مگر انھوں نے يه كهه ديا كه ’’يه ايك بهت پرانا جھوٹ هے‘‘۔ ناانصافي كي يه قسم قديم زمانه كے انسانوں ميں بھي پائي جاتي تھي اور آج بھي وه پوري طرح لوگوںكے اندر پائي جارهي هے۔