Recitation
Next: 36_71
Arabic
لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيّٗا وَيَحِقَّ ٱلۡقَوۡلُ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
Urdu
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائے
English
To warn whoever is alive and justify the word against the disbelievers
Tafsir — Bayan ul Quran
قرآن کا معجزانہ اسلوب سننے والوں کو اپنی طرف کھینچتا تھا۔ چنانچہ مخالفین نے لوگوں کے تاثر کو گھٹانے کےلیے یہ کہنا شروع کیاکہ یہ ایک شاعرانہ کلام ہے، نہ کہ کوئی خدائی کلام۔ مگر یہ سراسر بے اصل بات ہے۔ قرآن میں اتھاہ حدتک جو سنجیدہ فضا ہے، اس میں حقائق غیب کا جو بے مثال انکشاف ہے، اس میں معرفت حق کی جو اعلیٰ ترین تعلیمات ہیں، اس میں شروع سے آخر تک جو نادر اتحاد خیال ہے، اس میں خدا کی خدائی کی جو ناقابلِ بیان جھلکیاں ہیں،یہ سب یقینی طور پر اشارہ کر رہی ہیں کہ قرآن اس سے برتر کلام ہے کہ اس کو انسانی شاعری کہاجاسکے۔ مگر حقیقت کو ہمیشہ زندہ لوگ مانتے ہیں۔ اسی طرح قرآن کی صداقت بھی صرف زندہ انسانوں کو نظر آئے گی، مُردہ انسان اس کو دیکھنے والے نہیں بن سکتے۔