Recitation
Next: 33_57
Arabic
إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِيِّۚ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ صَلُّواْ عَلَيۡهِ وَسَلِّمُواْ تَسۡلِيمًا
Urdu
اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو
English
Indeed, Allah confers blessing upon the Prophet, and His angels [ask Him to do so]. O you who have believed, ask [Allah to confer] blessing upon him and ask [Allah to grant him] peace
Tafsir — Bayan ul Quran
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں خداکے دین کا اظہار کرنے کےلیے بھیجے گئے۔ اللہ کا جو بندہ اس طرح کے مقدس کام کےلیے اٹھے اس کو خدااور اس کے فرشتوں کی کامل تائید حاصل ہوتی ہے۔ اس کی ہم نوائی کرنا خدا اور اس کے فرشتوں کی ہم نوائی کرنا ہوتاہے۔ اور اس سے اعراض کرنا خدا اور اس کے فرشتوں سے اعراض کرنا ہوتا ہے۔ جن لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ستایا وہ اپنے خیال کے مطابق صرف ایک انسان کو ستارہے تھے۔ مگر وہ بھول گئے کہ وہ خدا کے نمائندہ کو ستارہے ہیں۔ اور جو لوگ خدا کے نمائندہ کو ستائیں، انھوں نے مالک کائنات کی نظر میں ہمیشہ کےلیے اپنے آپ کو ملعون بنا لیا۔