Recitation

Next: 19_27


Arabic

فَكُلِي وَٱشۡرَبِي وَقَرِّي عَيۡنٗاۖ فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلۡبَشَرِ أَحَدٗا فَقُولِيٓ إِنِّي نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمَٰنِ صَوۡمٗا فَلَنۡ أُكَلِّمَ ٱلۡيَوۡمَ إِنسِيّٗا


Urdu

پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی


English

So eat and drink and be contented. And if you see from among humanity anyone, say, ‘Indeed, I have vowed to the Most Merciful abstention, so I will not speak today to [any] man


Tafsir — Bayan ul Quran

اتنی نازک آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد حضرت مریم کے لیے تسکین کا صرف ایک ہی ذریعہ ہوسکتا تھا۔ وہ یہ کہ خدا کا فرشتہ ظاہر ہو کر انھیں یقین دلائے۔ چنانچہ یہی ہوا۔ عین اس وقت فرشتے نے آکر آواز دی کہ گھبراؤ مت۔ یہ سب جو ہورہا ہے یہ خدا کے منصوبہ کے تحت ہو رہا ہے۔ تمھارے قریب صاف پانی کا چشمہ رواں کردیاگیا ہے۔ اور کھجور کا یہ درخت تم کو ہر وقت تازہ پھل مہیا کرے گا۔ اس سے کھاؤ اور پیو۔ بچہ کے سلسلہ میں فرشتہ نے یہ کہہ کر مطمئن کردیا کہ خدا کے معجزہ سے پیدا ہونے والا یہ خود تمھارے دفاع کے لیے کافی ہے۔ تم بنی اسرائیل کے رواج کے مطابق چپ کا روزہ رکھ لو۔ اور جب کسی آدمی سے تمھارا سامنا ہو اور وہ تم سے پوچھے تو تم بچے کی طرف اشارہ کردو۔ وہ خود جواب دے کر تم کو بری الذمہ کردے گا۔


Connections

  • Previous: 19_25
  • Next: 19_27
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes