Recitation (Mishary Rashid Alafasy)

Next 5:24 Prev 5:22


Arabic

قَالَ رَجُلَانِ مِنَ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمَا ٱدۡخُلُواْ عَلَيۡهِمُ ٱلۡبَابَ فَإِذَا دَخَلۡتُمُوهُ فَإِنَّكُمۡ غَٰلِبُونَۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَتَوَكَّلُوٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ


Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اُن ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا اُنہوں نے کہا کہ “ان جباروں کے مقابلہ میں دروازے کے اندر گھس جاؤ، جب تم اندر پہنچ جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مومن ہو


English (Sahih International)

Said two men from those who feared [to disobey] upon whom Allah had bestowed favor, “Enter upon them through the gate, for when you have entered it, you will be predominant. And upon Allah rely, if you should be believers


Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)

آیت 23 قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمَا یہ دو اشخاص حضرت موسیٰ علیہ السلام کے شاگرد اور قریبی حواری تھے۔ ایک تو یوشع بن نون تھے ‘ جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد ان کے جانشین بھی ہوئے اور گمان غالب ہے کہ وہ نبی بھی تھے ‘ جبکہ دوسرے شخص کالب بن یفنّا تھے۔ ان دونوں نے اپنی قوم کے لوگوں کو سمجھانا چاہا کہ ہمت کرو :ادْخُلُوْا عَلَیْہِمُ الْبَابَ ج۔تم لوگ ایک دفعہ دروازے میں گھس کر ان کا سامنا تو کرو۔


Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)

The commentary on this ayah is given with ayah 5:20.


Connections

  • Previous: 5_22
  • Next: 5_24
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes