Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
فَلِلَّهِ ٱلۡحَمۡدُ رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَرَبِّ ٱلۡأَرۡضِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
پس تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمانوں کا مالک اور سارے جہان والوں کا پروردگار ہے
English (Sahih International)
Then, to Allah belongs [all] praise - Lord of the heavens and Lord of the earth, Lord of the worlds
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 36 { فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ } ”پس ُ کل تعریف اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں کا اور زمین کا رب ہے اور تمام جہانوں کا رب ہے۔“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 36 and 37.
كائنات بے پناه حد تك عظيم هے، اس ليے اس كا خالق ومالك بھي وهي هوسكتا هے جو بے پناه حد تك عظيم هو۔ اور يه عظيم هستي ايك خدا كے سوا كوئي اور نهيں هوسكتي۔ كوئي آدمي سنجيدگي كے ساتھ جرأت نهيں كرسكتا كه وه ايك خدا كے سوا كسي اور كو كائنات كا خالق ومالك قرار دے۔ پھر جب كائنات كا خالق ومالك صرف ايك ہستی هے تو لازم هے كه ساري تعريف بھي اس كي هو۔ انسان اپني ساري توجه اسي كي طرف لگائے، وه اس كو اپنا سب كچھ بنا لے۔
موجوده دنيا ميں انسان كا وهي رويه صحيح رويه هے جو كائنات كي عظمت وحكمت كے مطابق هو۔ جس رويه ميں كائنات كي عظمت وحكمت سے مطابقت نه پائي جائے وه باطل هے۔ ايسا رويه انسان كو كاميابي تك پهنچانے والا نهيں۔