Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں
English (Sahih International)
And We did not create the heavens and earth and that between them in play
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 38 { وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا لٰعِبِیْنَ } ”اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے مابین ہے محض کھیل کے طور پر تو تخلیق نہیں فرمایا۔“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 38 to 42.
زمين وآسمان كے نظام پر غور كيا جائے تو معلوم هوتا هے كه اس كي تخليق نهايت با معني انداز ميں هوئي هے۔ پوري كائنات ايك مقصد كے تحت عمل كرتي هے۔ اگر ايسا نه هو تو اس دنيا ميں انسان كے لیے شاندار تمدن كي تعميرناممكن هوجائے۔
آخرت كا عقيده اسي كائناتي معنويت كي توسيع هے۔ جو كائنات اتنے بامعني انداز ميں بنائي گئي هو، ناممكن هے كه وه سراسر بے معني طورپر ختم هوجائے۔ كائنات كي موجوده معنويت اس بات كا قرينه هے كه وه ايك بامعني اور با مقصد انجام پر ختم هونے والي هے۔ آخرت اسي بامعني ا ور با مقصد انجام كا دوسرا نام هے۔
دنيا كا موجوده مرحله آزمائش كا مرحله هے۔ اس ليے آج دنيا كي معنويت ميں هر آدمي اپنا حصه پارها هے۔ مگر جب آخرت آئے گي تو اس وقت دنيا كي معنويت ميں صرف ان لوگوں كو حصه ملے گا جو خداكے نزديك في الواقع اس كے مستحق قرار پائيں۔