Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
English (Sahih International)
Then for Our punishment are they impatient
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 176{ اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ } ”تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی مچا رہے ہیں ؟“
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 176 to 182.
پیغمبر لوگوں سے کہتے تھے کہ اگرتم نے میری بات نہ مانی تو تمھارے اوپر خدا کا عذاب آجائے گا۔ مگر لوگ اس بات کو بے حقیقت سمجھتے رہے اور اس کا مذاق اڑاتے رہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا پیغمبر انھیں اس سے بہت کم نظر آتا تھا کہ اس کی بات نہ ماننے سے ان پر خدا کا عذاب ٹوٹ پڑے۔
تاہم ان کے تمسخر اور استہزاء کے باوجود ایسا نہیں ہوا کہ فوراً ان کے اوپر عذاب آجائے کیونکہ عذابِ الٰہی کے اترنے کےلیے حجت کی تکمیل ضروری ہے۔ اس ليے پیغمبروں کو حکم ہوتا ہے کہ وہ صبر اور اعراض کرتے رہیں، یہاںتک کہ علم الٰہی کے مطابق مقررہ مدت پوری ہوجائے۔