Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
وَمَالِيَ لَآ أَعۡبُدُ ٱلَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟
English (Sahih International)
And why should I not worship He who created me and to whom you will be returned
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 22 { وَمَا لِیَ لَآ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ } ”اور مجھے کیا ہے کہ میں عبادت نہ کروں اس ہستی کی جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جائو گے۔“ دیکھو ! یہ لوگ جو دعوت دے رہے ہیں وہ یہی تو ہے کہ تم اس اکیلے معبود کی پرستش کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوگوں نے پلٹ کر بھی جانا ہے۔ چناچہ مجھے تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ میں اس اللہ کی عبادت نہ کروں جو میرا خالق ہے۔
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 22 to 27.
مردِ حق نے اپنی زندگی خطرہ میں ڈال کر پیغمبروں کی دعوت کی تائید کی تھی۔ اس کا یہ عمل اتنا قیمتی تھا کہ اس کے بعد اس کو جنت میں داخل کردیا گیا۔ جنت میں داخل ہونے کے بعد وہ اپنی ظالم قوم کو برا نہیں کہتا۔ بلکہ یہ تمنا کرتا ہے کہ کاش وہ لوگ میرا انجام جانتے تو وہ حق کے مخالف نہ بنتے۔ یہ سچے مومن کی تصویر ہے۔ مومن ہر حال میں لوگوں کا خیر خواہ ہوتاہے، خواہ لوگ اس کے ساتھ کیسا ہی ظالمانہ سلوک کریں۔