Recitation (Mishary Rashid Alafasy)

Next 36:21 Prev 36:19


Arabic

وَجَآءَ مِنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ رَجُلٞ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱتَّبِعُواْ ٱلۡمُرۡسَلِينَ


Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا “اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لو


English (Sahih International)

And there came from the farthest end of the city a man, running. He said, “O my people, follow the messengers


Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)

آیت 20 { وَجَآئَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَۃِ رَجُلٌ یَّسْعٰی } ”اور شہر کے َپرلے سرے سے آیا ایک شخص بھاگتا ہوا“ { قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَ } ”اس نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! تم ان رسولوں علیہ السلام کی پیروی کرو !“ تم لوگ ان پر ایمان لائو ‘ ان کی تصدیق کرو اور ان کی اطاعت کرو۔


Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)

This commentary covers ayaat 20 and 21.

دونوں رسول اس وقت بظاہر بالکل بے زور تھے۔ مگر تیسرے شخص نے اپنے آپ کو انھیں کے ساتھ وابستہ کیا۔ حق اور ناحق کے مقابلہ میں آدمی کو حق کا ساتھ دینا پڑتا ہے، خواہ وہ طاقت ور کے مقابلہ میں کمزور کا ساتھ دینے کے ہم معنی کیوں نہ ہو۔

تیسرے شخص نے قوم کے لوگوں سے کہا کہ یہ رسول تم سے اجر نہیں مانگتے، اور وہ ہدایت یاب بھی ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف بے غرضی آدمی کے ہدایت یاب ہونے کی کافی دلیل نہیں ہے۔ بے غرض اور نیک نیت ہونے کے باوجود آدمی کی بات دلیل کے معیار پر پرکھی جائے گی اور وہ اسی وقت صحیح سمجھی جائے گی جب کہ وہ دلیل کے معیار پر پوری اترے۔


Connections

  • Previous: 36_19
  • Next: 36_21
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes