Recitation (Mishary Rashid Alafasy)

Next 35:37 Prev 35:35


Arabic

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمۡ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقۡضَىٰ عَلَيۡهِمۡ فَيَمُوتُواْ وَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُم مِّنۡ عَذَابِهَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي كُلَّ كَفُورٖ


Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو


English (Sahih International)

And for those who disbelieve will be the fire of Hell. [Death] is not decreed for them so they may die, nor will its torment be lightened for them. Thus do we recompense every ungrateful one


Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)

آیت 36{ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ } ”اس کے برعکس جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کے لیے جہنم کی آگ ہوگی۔“ { لَا یُقْضٰی عَلَیْہِمْ فَیَمُوْتُوْا وَلَا یُخَفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَا } ”نہ تو ان کا قصہ چکایا جائے گا کہ وہ مرجائیں اور نہ ہی ان کے لیے اس کے عذاب میں تخفیف کی جائے گی۔“ اس وقت اہل جہنم کی سب سے بڑی خواہش تو یہی ہوگی کہ انہیں موت آجائے اور وہ اس کے لیے دعا بھی کریں گے۔ سورة الفرقان میں ان کی اس خواہش اور دعا کا جواب ان الفاظ میں دیا گیا ہے : { لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُـبُوْرًا کَثِیْرًا۔ ”تب ان سے کہا جائے گا کہ آج ایک موت نہ مانگو بلکہ بہت سی موتیں مانگو !“ { کَذٰلِکَ نَجْزِیْ کُلَّ کَفُوْرٍ } ”اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر ناشکرے انسان کو۔“


Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)

This commentary covers ayaat 36 and 37.

دنیا میں حق کا انکار کرنے والے آخرت میں حق کا مکمل اعتراف کریں گے۔ مگر یہ اعتراف ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔ کیوں کہ آخرت کا اعتراف مجبور انسان کا اعتراف ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو جو اعتراف مطلوب ہے وہ اختیاری اعتراف ہے، نہ کہ جبری اعتراف۔


Connections

  • Previous: 35_35
  • Next: 35_37
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes