Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرۡمُونَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ٱلۡغَٰفِلَٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ لُعِنُواْ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
جو لوگ پاک دامن، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
English (Sahih International)
Indeed, those who [falsely] accuse chaste, unaware and believing women are cursed in this world and the Hereafter; and they will have a great punishment
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
آیت 23 اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِص وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ””غافِلات“ سے مراد ایسی سیدھی سادھی ‘ بھولی بھالی ‘ معصوم عورتیں ہیں جن کے دل پاک ہیں ‘ جو ان معاملات سے بالکل بیخبر ہیں کہ بدچلنی کیا ہوتی ہے۔ ایسی باتیں ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتیں۔
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 23 to 25.
انسان اپنی زبان سے دوسروں کے خلاف برے الفاظ نکالتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتا کہ اس کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ دوسروں تک پہنچنے سے پہلے خدا تک پہنچ رہے ہیں۔ آدمی اپنے ہاتھ اور اپنے پاؤں کو دوسروں پر ظلم کرنے کے ليے استعمال کرتا ہے۔ مگر وہ اس سے بے خبر ہوتا ہے کہ قیامت جب آئے گی تو اس کے ہاتھ اور پاؤں اس کے ہاتھ اور پاؤں نہ رہیں گے بلکہ وہ خدا کے گواہ بن جائیں گے۔
یہی بے خبری تمام برائیوں کی اصل جڑ ہے۔ اگر آدمی کو اس حقیقت حال کا واقعی احساس ہو کہ وہ ایسی دنیا میں ہے جہاں وہ ہر آن خدا کی نگاہ میں ہے، جہاں اس کا ہر عمل خدائی نظام کے تحت ریکارڈ ہورہا ہے تو اس کی زندگی بالکل بدل جائے۔ وہ ہر لفظ تول کر اپنی زبان سے نکالے۔ وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کی طاقت کو انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرے۔