Recitation (Mishary Rashid Alafasy)
Arabic
قُلۡ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَآ أَنَا۠ لَكُمۡ نَذِيرٞ مُّبِينٞ
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اے محمدؐ، کہہ دو کہ “لوگو، میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو (برا وقت آنے سے پہلے) صاف صاف خبردار کردینے والا ہوں
English (Sahih International)
Say, “O people, I am only to you a clear warner
Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)
This commentary covers ayaat 49 and 50.
آیت 49 قُلْ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّمَآ اَنَا لَکُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ”کہ مجھے تو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہی اسی لیے ہے کہ میں تم لوگوں کو آنے والی زندگی کے مراحل کی تمام تفصیلات سے واضح طور پر خبردار کر دوں۔
Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)
This commentary covers ayaat 49 to 51.
انسان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ بالآخر ایک ایسی دنیا میں پہنچنے والا ہے جہاں مومنین اور صالحین کے ليے ابدی راحت ہے اور جو لوگ حق کو نظر انداز کریں اور اس کے مقابلہ میں سرکشی کا رویہ دکھائیں ان کے ليے ابدی آگ کا عذاب۔
اسلامی دعوت کا اصل مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس آنے والے دن سے باخبر کردیا جائے۔ کام کی یہ نوعیت خود متعین کررہی ہے کہ داعی کا اصل کام خبردار کرنا ہے۔ اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صرف خدا سے متعلق ہے اور وہی اس کو انجام دے سکتا ہے۔