Recitation (Mishary Rashid Alafasy)

Next 19:70 Prev 19:68


Arabic

ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمۡ أَشَدُّ عَلَى ٱلرَّحۡمَٰنِ عِتِيّٗا


Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

پھر ہر گروہ میں سے ہر اُس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہُوا تھا


English (Sahih International)

Then We will surely extract from every sect those of them who were worst against the Most Merciful in insolence


Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)

This commentary covers ayaat 69 and 70.

آیت 69 ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ کُلِّ شِیْعَۃٍ اَیُّہُمْ اَشَدُّ عَلَی الرَّحْمٰنِ عِتِیًّا ”اس اجتماع میں سے ہر ہر گروہ کے ایسے سرکردہ لیڈروں کو چن چن کر علیحدہ کیا جائے گا جو اللہ تعالیٰ کے معاملے میں زیادہ اکڑنے والے تھے اور اس کے مقابلے میں سرکشی اور گستاخی میں پیش پیش رہتے تھے۔ چناچہ ابو جہل اور عقبہ بن ابی معیط جیسے بڑے بڑے مجرموں کو چھانٹ کر الگ کرلیا جائے گا۔


Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)

This commentary covers ayaat 69 to 72.

حق کو نہ ماننا جرم ہے، مگر حق کو نہ ماننے کی تحریک چلانا اس سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ جو لوگ حق کے خلاف تحریک کے قائد بنیں وہ خدا کی نظر میں بدترین سزاکے مستحق ہیں۔ان کو آخرت میں عام لوگوں کے مقابلہ میں دگنی سزا دی جائے گی۔

قرآن کے الفاظ سے اور بعض روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام لوگوں کو جہنم سے گزارے گا۔ یہ گزرنا جہنم کے اندر سے نہیں ہوگا بلکہ اس کے اوپر سے ہوگا۔ یہ ایسا ہی ہوگا جیسے گہرے دریا کے اوپر آدمی کھلے پل کے ذریعہ گزر جاتاہے۔ وہ دریا کی خطرناک موجوں کو دیکھتا ہے مگر وہ اس میں غرق نہیں ہوتا۔ اسی طرح قیامت میں تمام لوگ جہنم کے اوپر سے گزریں گے۔ جو نیک لوگ ہیں وہ آگے جاکر جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ اور جوبرے لوگ ہیں وہ آگے نہ بڑھ سکیں گے جہنم انھیں پہچان کر ان کو اپنی طرف کھینچ لے گی۔

اس تجربہ کا مقصد یہ ہوگا کہ جنت میں داخل کيے جانے والے لوگ خدا کی اس عظیم نعمت کا واقعی احساس کرسکیں کہ اس نے کیسی بری جگہ سے بچا کر انھیں کیسی بہتر جگہ پہنچا دیاہے۔


Connections

  • Previous: 19_68
  • Next: 19_70
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes