Recitation (Mishary Rashid Alafasy)

Next 18:67 Prev 18:65


Arabic

قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰ هَلۡ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰٓ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمۡتَ رُشۡدٗا


Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

موسیٰؑ نے اس سے کہا “کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اُس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کوسکھائی گئی ہے؟


English (Sahih International)

Moses said to him, “May I follow you on [the condition] that you teach me from what you have been taught of sound judgement


Tafsir — Bayan ul Quran (Dr. Israr Ahmad)

This commentary covers ayaat 66 and 67.

آیت 66 قَالَ لَهٗ مُوْسٰي هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰٓي اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًامجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اس نے آپ کو خاص حکمت اور دانائی عطا کر رکھی ہے۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں کچھ عرصہ آپ کے ساتھ رہوں اور آپ مجھے بھی اس علم خاص میں سے کچھ سکھا دیں۔


Tafsir — Tazkirul Quran (Maulana Wahiduddin Khan)

This commentary covers ayaat 66 to 70.

اس بندہ (خضر) کو خدا نے خصوصی علم اور طاقت عطا کی تھی تاکہ اس کے مطابق وہ دنیا کے معاملات میں غیرمعمولی تصرف کرسکیں۔ اس علم کے تحت وہ اکثر اوقات عام ضابطہ کے خلاف عمل کرتے تھے۔ اس لیے حضرت موسیٰ کی فرمائش پر انھوںنے کہا کہ تم اس کی برداشت نہیں لاسکتے۔


Connections

  • Previous: 18_65
  • Next: 18_67
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes