Recitation
Next: 80_13
Arabic
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
Urdu
جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے
English
So whoever wills may remember it
Tafsir — Bayan ul Quran
انسان سے جو خدا پرستی مطلوب ہے، اس کا محرک اصلاً شکر ہے۔ انسان اپنی تخلیق کو سوچے اور اپنے گردوپیش کے قدرتی انتظامات پر غور کرے تو لازماً اس کے اندر اپنے رب کے بارے میں شکر کا جذبہ پیدا ہوگا۔ اس شکر اور احسان مندی کے جذبہ کے تحت جس عمل کا ظہور ہوتا ہے اسی کا نام خدا پرستی ہے۔