Recitation
Next: 77_35
Arabic
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Urdu
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
English
Woe, that Day, to the deniers
Tafsir — Bayan ul Quran
آخرت کی ہولناکیاں جب سامنے آئیں گی تو انسان ان کے مقابلہ میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پائے گا۔ اس وقت ان لوگوں کا بولنا بند ہوجائے گا جو دنیا میں اس طرح بولتے تھے جیسے کہ ان کے الفاظ کا ذخیرہ کبھی ختم ہونے والا نہیں۔