Recitation
Next: 74_44
Arabic
قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
Urdu
وہ کہیں گے “ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے
English
They will say, “We were not of those who prayed
Tafsir — Bayan ul Quran
اس دنیا میں گردش کا نظام ہے۔ اسی کی وجہ سے چاند کی تاریخیں بدلتی ہیں اور زمین پر باری باری رات اور دن آتے ہیں۔ یہ گردش اور تبدیلی کا نظام گویا ایک اشارہ ہے کہ اسی طرح موجودہ دور بدل کر آخرت کا دور آئے گا۔ جو لوگ اس نظام پر غور کریں، وہ چاہیں گے کہ ’’رات‘‘ کے آنے سے پہلے اپنے ’’دن‘‘ کو استعمال کرلیں۔ وہ جہنم والے اعمال سے بھاگیں گے اور جنت والے اعمال کو اختیار کریں گے۔