Recitation

Next: 56_95


Arabic

وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ


Urdu

اور جہنم میں جھونکا جانا


English

And burning in Hellfire


Tafsir — Bayan ul Quran

موت کا واقعہ اس بات کا آخری ثبوت ہے کہ انسان خدائی طاقتوں کے آگے بالکل بے بس ہے۔ ہر آدمی لازماً ایک مقررہ وقت پر مر جائے گا، اور کوئی نہیں جو اس کو موت کے فرشتے سے بچا سکے۔ایسی حالت میں آدمی کو سب سے زیادہ موت کے بعد کے مسئلہ کے بارے میں فکر مند ہو نا چاہيے۔ موت سے پہلے کی زندگی میں جن لوگوں نے جنت والے اعمال کيے ہیں ان کو موت کے بعد کی زندگی میں جنت ملے گی۔ اس کے برعکس، جولوگ دنیا میں خدا سے دور تھے وہ آخرت میں بھی خدا کی رحمتوں سے دور رکھے جائیں گے۔ ان کی ضیافت کے ليے وہاں گرم پانی ہے اور ان کے رہنے کے ليے وہاں آگ کی دنیا۔


Connections

  • Previous: 56_93
  • Next: 56_95
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes