Recitation

Next: 55_36


Arabic

يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ


Urdu

(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے


English

There will be sent upon you a flame of fire and smoke, and you will not defend yourselves


Tafsir — Bayan ul Quran

موجودہ دنیا امتحان کی دنیا ہے۔ جب تک امتحان کی مدت ختم نہیں ہوتی ہر شخص سرکشی کرنے کے لیے آزاد ہے۔ مگر کامل آزادی کے باوجود کوئی جن و انس اس پر قادر نہیں کہ وہ کائنات کی حدود سے باہر چلا جائے۔ یہی واقعہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ انسان پوری طرح خدا کی گرفت میں ہے امتحان کی مدت ختم ہونے پر جب وہ لوگوں کو پکڑے گا تو کسی کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ اس سے اپنے آپ کو بچا سکے۔


Connections

  • Previous: 55_34
  • Next: 55_36
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes