Recitation
Next: 55_12
Arabic
فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ
Urdu
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
English
Therein is fruit and palm trees having sheaths [of dates]
Tafsir — Bayan ul Quran
اس دنیا کا بیشتر حصہ ستاروں پر مشتمل ہے جو سراپا آگ ہیں۔ جنّات اسی آگ کے مادہ سے بنائے گئے ہیں۔ مگر انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ خصوصی معاملہ ہے کہ اس کو ’’مٹی’’ سے بنایا گیا ہے جو وسیع کائنات میں انتہائی نادر چیز ہے۔ زمین ساری کائنات میں ایک انوکھا استثناء ہے۔ یہاں وہ تمام اسباب حد درجہ توازن اور تناسب کے ساتھ مہیا کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ انسان جیسی مخلوق کے لیے رہنا اور تمدن کی تعمیر کرنا ممکن ہوسکے۔ انہیں انتظامات میں سے ایک انتظام زمین میں مشرقین اور مغربین کا ہونا ہے۔ جاڑے کے موسم میں سورج کے طلوع وغروب کے مقامات دوسرے ہوتے ہیں۔ اور گرمی کے موسم میں دوسرے اس لحاظ سے اس کے مشرق و مغرب کئی ہوجاتے ہیں۔ یہ موسمي فرق فضا میں زمین کے محوری جھکاؤ (Axial tilt) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ جھکاؤ کائنات کا ایک انتہائی انوکھا واقعہ ہے۔ اور اس سے بے شمار تمدنی فائدے انسان کو حاصل ہوتے ہیں۔ ناقابل قیاس حد تک وسیع کائنات میں انسان اور زمین کا یہ استثناء خدا کی نعمت و قدرت کا ایسا عظیم معاملہ ہے کہ انسان کسی بھی طرح اس کا شکر ادا کرنے پر قادر نہیں۔