Recitation

Next: 46_17


Arabic

أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنۡهُمۡ أَحۡسَنَ مَا عَمِلُواْ وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّـَٔاتِهِمۡ فِيٓ أَصۡحَٰبِ ٱلۡجَنَّةِۖ وَعۡدَ ٱلصِّدۡقِ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ


Urdu

اِس طرح کے لوگوں سے ہم اُن کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کر جاتے ہیں یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اُس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہے


English

Those are the ones from whom We will accept the best of what they did and overlook their misdeeds, [their being] among the companions of Paradise. [That is] the promise of truth which they had been promised


Tafsir — Bayan ul Quran

انساني نسل كا طريقه يه هے كه آدمي ايك ماں اور ايك باپ كے ذريعه وجود ميں آتا هے جو اس كي پرورش كركے اس كو بڑا بناتے هيں۔ يه گويا انسان كي تربيت كا فطري نظام هے۔ يه اس ليے هے كه اس كے ذريعے سے انسان كے اندر حقوق وفرائض كا شعور پيدا هو۔اس كے اندر يه جذبه پيدا هو كه اسے اپنے محسن كا احسان ماننا هے اور اس كا حق ادا كرنا هے۔ يه جذبه بيك وقت انسان كو دوسرے انسانوں كے حقوق ادا كرنے كي تعليم ديتا هے اور اسي كے ساتھ خالق ومالك خدا كے عظيم تر حقوق كو ادا كرنے كي تعليم بھي۔ جو لوگ فطرت كے معلم سے سبق ليں۔ جو لوگ اپنے شعور كو اس طرح بيدار كريں كه وه اپنے والدين سے لے كر اپنے خدا تك هر ايك كے حقوق كو پهچانيں اور ان كو ٹھيك ٹھيك ادا كريں، وهي وه لوگ هيں جو آخرت ميں خدا كي ابدي رحمتوں كے مستحق قرار دئے جائيں گے۔


Connections

  • Previous: 46_15
  • Next: 46_17
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes