Recitation
Next: 45_28
Arabic
وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوۡمَئِذٖ يَخۡسَرُ ٱلۡمُبۡطِلُونَ
Urdu
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، اور جس روز قیامت کی گھڑی آ کھڑی ہو گی اُس دن باطل پرست خسارے میں پڑ جائیں گے
English
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. And the Day the Hour appears - that Day the falsifiers will lose
Tafsir — Bayan ul Quran
جو لوگ الله كي بنياد پر دنيا ميں كھڑے هوں وه حق كي بنياد پر كھڑے هوتے هيں۔ اور جو لوگ اس كے سوا كسي اور بنياد پر كھڑے هوں وه باطل كي بنياد پر كھڑے هوئے هيں۔ ايسے تمام لوگ آخرت ميں بے زمين هو كر ره جائيں گے۔ كيوں كه انھوں نے جس چيز كو بنياد سمجھ ركھا تھا وه كوئي بنياد هي نه تھي۔ وه محض دھوكا تھا جو حقيقت حال كے كھلتے هي ختم هوگيا۔ اعمال كو لكھوانے سے مراد معروف معنوں ميں قلم سے لكھوانا نهيں هے۔بلكه اعمال كو ريكارڈ كرانا هے۔ انسان كي نيت، اس كا قول اور اس كا عمل سب نهايت صحت كے ساتھ خدائي انتظام كے تحت ريكارڈ هورها هے۔ آخرت ميں انسان كے ساتھ جو معامله كيا جائے گا وه عين اس ريكارڈ كے مطابق هوگا۔ يه ريكارڈ اتنا زياده حقيقي هوگا كه كسي كے ليے ممكن نه هوگا كه اس سے انكار كرسكے۔