Recitation

Next: 45_15


Arabic

قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ


Urdu

اے نبیؐ، ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے، اُن کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے


English

Say, [O Muhammad], to those who have believed that they [should] forgive those who expect not the days of Allah so that He may recompense a people for what they used to earn


Tafsir — Bayan ul Quran

جن لوگوں كو يه يقين نه هو كه ان كے اوپر خدائي فيصله كا دن آنے والا هے، وه ظلم كرنے ميں جري هوتے هيں۔ وه حق كے داعي كو هر ممكن طريقے سے ستاتے هيں۔ اس وقت داعي كے دل ميں انتقام كا جذبه پيدا هوتا هے۔ مگر داعي كو چاهيے كه وه آخر وقت تك مدعو سے درگز كرے۔ وه اپني توجه تمام تر دعوت پر لگائے رهے اور لوگوں كو بداعماليوں پر گرفت كے معامله كو خدا كے حواله كردے۔ داعي كي كوشش كي قدر وقيمت اس اعتبار سے متعين نهيں هوتي كه اس نے كتنے لوگوں كو حق كي طرف موڑا۔ اس كي كوشش كي قدر وقيمت خدا كے يهاں اس اعتبار سے متعين هوتي هے كه وه خود كتنا زياده حق پر قائم رها۔ حق كا داعي هونے كے تقاضوں كو خود اس نے كتنا زياده پورا كيا۔


Connections

  • Previous: 45_13
  • Next: 45_15
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes