Recitation

Next: 45_11


Arabic

مِّن وَرَآئِهِمۡ جَهَنَّمُۖ وَلَا يُغۡنِي عَنۡهُم مَّا كَسَبُواْ شَيۡـٔٗا وَلَا مَا ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ


Urdu

اُن کے آگے جہنم ہے جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز اُن کے کسی کام نہ آئے گی، نہ اُن کے وہ سرپرست ہی اُن کے لیے کچھ کر سکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے اُن کے لیے بڑا عذاب ہے


English

Before them is Hell, and what they had earned will not avail them at all nor what they had taken besides Allah as allies. And they will have a great punishment


Tafsir — Bayan ul Quran

پاني بظاهر ڈبانے والي چيز هے۔ مگر الله تعالي نے اس كو ايسے قوانين كا پابند بنايا هے كه اتھاه سمندروں كے اوپر بڑے بڑے جهاز ايك طرف سے دوسری طرف چلتے هيں اور بحفاظت اپني منزل پر پهنچ جاتے هيں۔ يهي معامله پوري كائنات كا هے۔ كائنات اس طرح بنائي گئي هے كه وه پوری طرح انسان كے تابع هے۔ انسان جس طرح چاهے اس كو اپنے فائده كے ليے استعمال كرسكتا هے۔ موجوده دنيا كي يهي خصوصيت هے جس كي بنا پر يه ممكن هوا هے كه يهاں انسان اپنے ليے شاندار تمدن كي تعمير كرسكے۔ كائنات كا موجوده ڈھانچه هي اس كا آخري اور واحد ڈھانچه نهيں هے۔ وه دوسرے بے شمار طريقوں سے بھي بن سكتي تھي۔ مگر مختلف امكانات ميں سے وهي ايك امكان واقعه بنا جو همارے ليے مفيد تھا۔ يه ايك نشاني هے جس ميں غور كرنے والے غور كريں تو وه اس ميں اپنے ليے عظيم الشان سبق پاسكتے هيں۔


Connections

  • Previous: 45_9
  • Next: 45_11
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes