Recitation
Next: 44_51
Arabic
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ
Urdu
یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے
English
Indeed, this is what you used to dispute
Tafsir — Bayan ul Quran
يهاں اور دوسرے مقامات پر جهنم كي جو تصوير قرآن ميں پيش كي گئي هے وه هر زنده شخص كو تڑپا دينے كے لیے كافي هے۔ جو شخص بھي اپنے مستقبل كے بارے ميں سنجيده هو ا س كو يه الفاظ هلاكر ركھ ديں گے۔ وه جهنمي راستے كو چھوڑ كر جنتي راستے كي طرف دوڑ پڑے گا۔ مگر جو لوگ حقيقتوں كے بارے ميں سنجيده نه هوں، جو صرف اپني خواهشات كو جانتے هوں اور ان كي اپني خواهشات كے باهر حقائق كي جو دنيا هے اس كے بارے ميں وه غور كرنے كي ضرورت محسوس نه كرتےهوں، وه اس خبر كو سنيں گے اور اس كو نظر انداز كرديں گے۔ ايسے لوگوں كے ليےيه الفاظ ايسے هي هيں جيسے پتھر پر پاني ڈالا جائے اور وه اس كے اندرون كو تركيے بغير بهه جائے۔