Recitation

Next: 44_4


Arabic

إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةٖ مُّبَٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ


Urdu

کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے


English

Indeed, We sent it down during a blessed night. Indeed, We were to warn [mankind]


Tafsir — Bayan ul Quran

قرآن كا كتاب مبين هونا خود اس بات كي دليل هے كه وه خدا كي كتاب هے۔ اور جب وه خدا كي كتاب هے تو اس كي خبريں اور پيشين گوئياں بھي قطعي هيں، ان كے باره ميں شک كي كوئي گنجائش نهيں۔ قرآن كے نزول كا آغاز ايك خاص رات كو هوا۔ يه رات اهم خدائي فيصلوں كے ليے مقرر هے۔ قرآن كا نزول كوئي ساده واقعه نه تھا۔ يه ايك نئي تاريخ كے ظهور كا فيصله تھا۔ يهي وجه هے كه ا س كو فيصله كي رات ميں نازل كياگيا۔ قرآن اولاً حق كا اعلان تھا۔ وه شرك كو باطل اور توحيد كو برحق بتانے كے لیے آيا۔ پھر وه اسي بنياد پر قوموں كے درميان فرق كرنے والا تھا۔ چنانچه يه فرق عملاً كياگيا۔ يهاں تك كه تاريخ ميں پهلي بار شرك كا دور ختم هوكر توحيد كا دور شروع هوگيا۔


Connections

  • Previous: 44_2
  • Next: 44_4
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes