Recitation
Next: 43_79
Arabic
لَقَدۡ جِئۡنَٰكُم بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَكُمۡ لِلۡحَقِّ كَٰرِهُونَ
Urdu
ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا
English
We had certainly brought you the truth, but most of you, to the truth, were averse
Tafsir — Bayan ul Quran
اميد هميشه تكليف كے احساس كو كم كرديتي هے۔ آدمي كسي تكليف ميں مبتلا هو اور اسي كے ساتھ اس كو يه اميد هو كه يه تكليف ايك روز ختم هوجائے گي تو آدمي كے اندر اس كو سهنے كي طاقت پيدا هو جاتي هے۔ مگر جهنم كي تكليف وه تكليف هے جس سے نكلنے كي كوئي اميد انسان كے ليے نه هوگي۔ جهنم ميں فرشتوں كو مدد كے لیے پكارنا جهنم والوں كي بے بسي كا بے تابانه اظهار هوگا۔ ورنه پكارنے والا خود جانتا هوگا كه خدا كا فيصله آخري طور پر هوچكا هے۔ اب وه كسي طرح ٹلنے والا نهيں۔ جهنم ميں كسي كا داخل هونا سراسر اپني كوتاهي كا نتيجه هوگا۔ انسان كو الله تعالي نے اعلي درجه كي سمجھ دي۔ اس كے سامنے حق كي راهيں كھوليں۔ مگر انسان نے جانتے بوجھتے حق كو نظر انداز كيا۔ اس كي سركشي يهاںتك پهنچي كه وه حق كے داعي كو مٹانے اور برباد كرنے كے درپے هوگیا۔ ايسي حالت ميں اس كا انجام اس كے سوا اور كيا هوسكتا تھا كه اس كو دائمي طورپر عذاب ميں ڈال ديا جائے۔