Recitation
Next: 43_12
Arabic
وَٱلَّذِي نَزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءَۢ بِقَدَرٖ فَأَنشَرۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ تُخۡرَجُونَ
Urdu
جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا، اِسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کیے جاؤ گے
English
And who sends down rain from the sky in measured amounts, and We revive thereby a dead land - thus will you be brought forth
Tafsir — Bayan ul Quran
خدا كے ساتھ غير خدا كو شريك كرنے كي ايك صورت يه هے كه آدمي كسي كو خدا كا شريك ذات ٹھهرائے مثلاً فرشتوں كو خدا كي بيٹياں ماننا، حضرت مسيح كو خدا كا بيٹا بتانا، يا وحدت الوجود كا نظريه جو تمام چيزوں كو خدا كے اجزاء قرار دے كر كائنات كي تشريح كرتا هے۔ اس قسم كے تمام عقيدے محض بے بنياد مفروضے هيں۔ ان كے حق ميں كوئي بھي حقيقي دليل موجود نهيں۔ يهاں عورت كي صنفي خصوصيات كو دو جامع لفظ ميں بيان كردياگيا هے۔ ايك يه كه وه طبعاً آرائش پسند هوتي هے۔ دوسرے يه كه وه مقابله كے وقت پُرزور انداز ميں كلام نهيں كرپاتي۔ عورت كے اندر يه صنفي كمي ايك حقيقت هے اور اسي بنا پر اسلام ميں يه تقسيم كي گئي هے كه مرد بيروني كام كا ذمه دار هے اور عورت اندروني كام كي ذمه دار۔