Recitation
Next: 42_8
Arabic
وَكَذَٰلِكَ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ قُرۡءَانًا عَرَبِيّٗا لِّتُنذِرَ أُمَّ ٱلۡقُرَىٰ وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَتُنذِرَ يَوۡمَ ٱلۡجَمۡعِ لَا رَيۡبَ فِيهِۚ فَرِيقٞ فِي ٱلۡجَنَّةِ وَفَرِيقٞ فِي ٱلسَّعِيرِ
Urdu
ہاں، اِسی طرح اے نبیؐ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز (شہر مکہ) اور اُس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جن کے آنے میں کوئی شک نہیں ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں
English
And thus We have revealed to you an Arabic Qur’an that you may warn the Mother of Cities [Makkah] and those around it and warn of the Day of Assembly, about which there is no doubt. A party will be in Paradise and a party in the Blaze
Tafsir — Bayan ul Quran
پيغمبر كي دعوت كا اصل نشانه يه هوتا هے كه لوگوں كو اس حقيقت سے آگاه كرديا جائے كه آخر كار وه خدا كے سامنے حاضر كيے جانے والے هيں۔ اس كے بعد لوگوں كے عمل كے مطابق كسي كے لیے ابدي جنت كا فيصله هوگا اور كسي كے ليے ابدي جهنم كا۔ رسول الله صلي الله عليه وسلم اسي حقيقت سے آگاه كرنے كے ليے آئے۔ آپ كي بعثت كے دودور هيں ايك براهِ راست دوسرا بالواسطه ۔ آپ كي براهِ راست بعثت مكه اور اطرافِ مكه كے ليے تھي۔ اس كي تكميل آپ نے خود اپني زندگي ميں فرمادي۔آپ كي بالواسطه بعثت بواسطهٔ امت تمام عالم كے لیے هے۔ آپ كي يه دوسري بعثت جاري هے اور قيامت تك جاري رهے گي۔ رسول الله صلي الله عليه وسلم نے اهلِ عرب كے سامنے عربي زبان ميں اپنا پيغام پهنچايا۔ آپ كے بعد آپ كي امت كو بھي آپ كي نيابت ميں اسي اصول پر اپنا دعوتي فريضه انجام دينا هے۔ اس كو هر قوم كے سامنے اس كي اپني زبان ميں حق كا پيغام پهنچانا هے۔ جب تك كسي قوم كو اس كي اپني زبان ميں پيغام نه پهنچايا جائے اس پر پيغام رساني كا حق ادا نه هوگا۔