Recitation
Next: 42_51
Arabic
أَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانٗا وَإِنَٰثٗاۖ وَيَجۡعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًاۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٞ قَدِيرٞ
Urdu
جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے
English
Or He makes them [both] males and females, and He renders whom He wills barren. Indeed, He is Knowing and Competent
Tafsir — Bayan ul Quran
دين كي اساس اس تصور پر قائم هے كه اس كائنات ميں هر قسم كا اختيار صرف ايك خدا كو حاصل هے۔ اس كے سوا كسي كے پاس كوئي اختيار نهيں، خواه وه زمين وآسمان كے نظام كو چلانا هو يا ايك انسان كو اولاد عطا كرنا۔ آدمي جو كچھ پاتا هے خدا كے دئے سے پاتاهے اور وهي جب چاهتا هے اس كو اس سے چھين ليتا هے۔ خداكے بارے ميں يه عقيده هي آدمي کے اندر وہ صحیح احساس پیدا کرتا ہے جس کو ’’ عبدیت‘‘ کہا جاتا ہے اور خداكے بارے ميں يه عقيده هي آدمي كو مجبور كرتاهے كه وه اپني زندگي ميں اس روش كو اپنائے جس كا الٰهي شريعت ميں حكم دياگيا هے۔