Recitation
Next: 42_30
Arabic
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦ خَلۡقُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَآبَّةٖۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمۡعِهِمۡ إِذَا يَشَآءُ قَدِيرٞ
Urdu
اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش، اور یہ جاندار مخلوقات جو اُس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے
English
And of his signs is the creation of the heavens and earth and what He has dispersed throughout them of creatures. And He, for gathering them when He wills, is competent
Tafsir — Bayan ul Quran
زمين پر انساني زندگي كا انحصار پاني پر هے۔ مگر پاني تمام تر خداكے اختيار ميں هے۔ خدا اگر پاني فراهم نه كرے تو انسان خود سے پاني حاصل نهيں كرسكتا۔ اسي طرح رزق كي تقسيم بھي خدا كي طرف سے هوتي هے۔ اس تقسيم ميں خدا آدمي كے ظرف كو ديكھتا هے۔ اور هر ايك كو اس كے ظرف كے بقدر عطا كرتا هے۔ اگر لوگوں كو ان كے ظرف سے زياده ديا جانے لگے تو لوگ سركش بن جائيں اور زمين ميں هر طرف ظلم وفساد پھيل جائے۔ هم ديكھتے هيں كه ايك كسان جب دانے كو بكھيرتا هے تو وه اس كو سميٹنے پر بھي قادر هوتا هے۔ يه انساني مشاهده اس بات كا قرينه هے كه خدا بھي اسي طرح اپني بكھري هوئي مخلوقات كو سميٹ كر اپني عدالت ميں لاسكتا هے۔ جهاں يكجائي طورپر لوگوں كے مستقبل كا فيصله كيا جائے۔ جس خالق كے لیے پيدا كركے بكھيرنا ممكن تھا اس كے لیے موت كے بعد دوباره سميٹنا كيوں ناممكن هوجائے گا۔