Recitation
Next: 42_19
Arabic
يَسۡتَعۡجِلُ بِهَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِهَاۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مُشۡفِقُونَ مِنۡهَا وَيَعۡلَمُونَ أَنَّهَا ٱلۡحَقُّۗ أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِي ٱلسَّاعَةِ لَفِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٍ
Urdu
جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقیناً وہ آنے والی ہے خوب سن لو، جو لوگ اُس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں
English
Those who do not believe in it are impatient for it, but those who believe are fearful of it and know that it is the truth. Unquestionably, those who dispute concerning the Hour are in extreme error
Tafsir — Bayan ul Quran
جس طرح مادي چيزوں كو تولنے كے لیے ترازو هوتي هے اسي طرح معنوي حقيقتوں كو تولنے كے لیے خدانے اپني كتاب اتاري هے۔ خدا كي كتاب حق اور باطل كو ايك دوسرے سے الگ كرنے كي كسوٹي هے۔ هر دوسري چيز كو خدا كي كتاب پر جانچا جائے گا، نه يه كه خدا كي كتاب كو دوسري چيزوں پر جانچا جانے لگے۔ پيغمبركے زمانه ميں جو لوگ آپ كي مخالفت كررهے تھے ان كي غلطي يه تھي كه ان كي قومي روايات اور ان كے اكابر كے اقوال واعمال سے ان كے يهاں جو دين بنا تھا اس كو معيار مان كر اسي كي روشني ميں وه خدا كي كتاب كو ديكھتے تھے۔ حالانكه ان كے لیے صحيح بات يه تھي كه وه قومي روايات اور بزرگوں كے اقوال وافعال كو خدا كي كتاب كي روشني ميں ديكھيں۔ جو چيز خدا كي كتاب كے معيار پر پوري اترے اس كو ليں اور جو چيز خدا كي كتاب كے معيار پر پوري نه اترے اس كو چھوڑ ديں۔ جانچنے كا يه كام موجوده دنيا ميں آدمي كو خود كرنا هے۔ آخرت ميں يه كام خدا كي طرف سے انجام ديا جائےگا۔ عقل مند وه هے جو قيامت ميں تولے جانے سے پهلے اپنے آپ كو تول لے۔كيونكه قيامت كي تول آخري فيصله كے لیے هوگي، نه كه عمل كي مهلت دينے كے ليے۔