Recitation
Next: 41_53
Arabic
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ ثُمَّ كَفَرۡتُم بِهِۦ مَنۡ أَضَلُّ مِمَّنۡ هُوَ فِي شِقَاقِۭ بَعِيدٖ
Urdu
اے نبیؐ، اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اِس کا انکار کرتے رہے تو اُس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اِس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟
English
Say, “Have you considered: if the Qur’an is from Allah and you disbelieved in it, who would be more astray than one who is in extreme dissension
Tafsir — Bayan ul Quran
انسان كو نعمت اس ليے دي جاتي هے كه وه اس كو خدا كا عطيه قرار دے كر اس كا شكر ادا كرے۔ مگر انسان کا حال يه هے كه وه نعمت پاكر سركش بن جاتا هے۔ البته جب انسان پر كوئي تكليف پڑتي هے تو اس وقت وه خدا كو پكارنے لگتا هے۔ مگر مجبورانه پكار كي خدا كے يهاں كوئي قيمت نهيں۔ انسان كي خوبي يه هے كه وه نعمت كے وقت بھي خدا كے آگے جھكے اور تكليف كے وقت بھي۔ انسان كي يهي نفسيات هے جو اس كو حق كے انكار پر آماده كرتي هے۔ حق كسي كو مجبور نهيں كرتا، وه اختيارانه جھكاؤ كا طالب هوتا هے۔ چنانچه جن لوگوں كے اندر اختيارانه جھكاؤ كا ماده نهيں هوتا وه ايسے حق كو نظر انداز كرديتے هيں جس كو نظر انداز كردينے سے بظاهر ان كے اوپر كوئي آفت ٹوٹ پڑنے والي نه هو۔