Recitation
Next: 41_50
Arabic
لَّا يَسۡـَٔمُ ٱلۡإِنسَٰنُ مِن دُعَآءِ ٱلۡخَيۡرِ وَإِن مَّسَّهُ ٱلشَّرُّ فَيَـُٔوسٞ قَنُوطٞ
Urdu
انسان کبھی بھلائی کی دعا مانگتے نہیں تھکتا، اور جب کوئی آفت اِس پر آ جاتی ہے تو مایوس و دل شکستہ ہو جاتا ہے
English
Man is not weary of supplication for good [things], but if evil touches him, he is hopeless and despairing
Tafsir — Bayan ul Quran
مصيبت كا لمحه انسان كے ليے اپني دريافت كا لمحه هوتا هے۔ چنانچه جب مصيبت پڑتي هے تو وه خودسري كو بھول كر خدا كو ياد كرنے لگتا هے۔ اس وقت وه جان ليتا هے كه وه عبد هے اور خدا اس كا معبود۔ مگر جب خدا اس كي مصيبت كو اس سے دور كرديتا هے اور اس كو آسائش كا سامان عطا كرتا هےتو اس كے بعد وه فوراً اپني سابقه حالت كو بھول جاتا هے۔ وه ملي هوئي نعمت كو اسباب كے ساتھ جوڑ ديتاهے اور اِس كو اپني تدبير اور لياقت كا نتيجه سمجھنے لگتا هے۔ اس كي نفسيات ايسي هوجاتي هے گويا كه زندگي بس اسي دنيا كي زندگي هے۔ اس كے بعد نه دوباره اٹھنا هے اور نه خدا كي عدالت ميں كھڑا هونا هے۔ مزيد يه كه اس كي آسوده حالي اس كو اس غلط فهمي ميں ڈال ديتي هے كه يهاں جب ميرا حال اچھا هے تو اگلي دنيا ميں بھي ضرورميرا حال اچھا هوگا۔