Recitation
Next: 41_42
Arabic
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِٱلذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡۖ وَإِنَّهُۥ لَكِتَٰبٌ عَزِيزٞ
Urdu
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے
English
Indeed, those who disbelieve in the message after it has come to them… And indeed, it is a mighty Book
Tafsir — Bayan ul Quran
قرآن ايك زبردست كتاب هے اور اس كے زبردست هونے كا ثبوت يه هے كه باطل نه آگے سے اس ميں آسكتا هے اور نه پيچھے سے۔ يعني اس ميں كسي طرف سے دخل اندازي كا كوئي امكان نهيں، نه براهِ راست اس ميں كوئي بگاڑ پيدا كيا جاسكتا هے اور نه بالواسطه۔ يه ايك انتهائي غير معمولي پيشين گوئي هے۔ اس عالم اسباب ميں اس پيشين گوئي كے پورا هونے كے ليے ضروري هے كه قرآن كي حامل ايك طاقتور قوم مستقل طورپر موجود رهے۔ پچھلے نبيوں كي تعليمات سے اس كي عدم مطابقت ظاهر نه هوسكے۔ كوئي شخص كبھي قرآن كا جواب لكھنے پر قادر نه هو۔ علوم كا ارتقا اس كي كسي بات كو كبھي غلط ثابت نه كرے۔ تاريخ كا اتار چڑھاؤ كبھي اس پر اثرانداز نه هونے پائے۔ قرآن كي زبان (عربي) هميشه ايك زنده زبان كے طورپر باقي رهے۔ قرآن كے نزول كے بعد كي لمبي تاريخ بتاتي هے كه يه تمام اسباب حيرت انگيز طور پر اس كے حق ميں جمع رهے هيں۔ ان تمام واقعات كي يكجائي اس قدر غير معمولي هے كه قرآن كے سوا كوئي بھي دوسري كتاب نهيں جس كے حق ميں وه ڈيڑھ هزار برس كي مدت تك مسلسل جمع رهے هوں۔ يهي اس بات كي كافي دليل هے كه قرآن خدا كي كتاب هے۔ قرآن كي عظمت كو دليل كي سطح پر پانا مطلوب هے،نه كه طاقت كي سطح پر۔ طاقت كي سطح پر اس كي عظمت قيامت ميں ظاهر هوگي۔ مگر يه ظهور صرف اس ليے هوگا كه جن لوگوں نے دليل كي سطح پر خدا كي سچائي كو نهيں مانا تھا انھيں ذليل كركے خدا كي سچائي كو ماننے پر مجبور كيا جائے۔