Recitation
Next: 40_48
Arabic
وَإِذۡ يَتَحَآجُّونَ فِي ٱلنَّارِ فَيَقُولُ ٱلضُّعَفَـٰٓؤُاْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُنَّا لَكُمۡ تَبَعٗا فَهَلۡ أَنتُم مُّغۡنُونَ عَنَّا نَصِيبٗا مِّنَ ٱلنَّارِ
Urdu
پھر ذرا خیال کرو اُس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ “ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچا لو گے؟
English
And [mention] when they will argue within the Fire, and the weak will say to those who had been arrogant, “Indeed, we were [only] your followers, so will you relieve us of a share of the Fire
Tafsir — Bayan ul Quran
اِن آیتوں میں جہنم کا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔ دنیا میں جو لوگ بڑے بنے ہوئے تھے وہ وہاں اپنی ساری بڑائی بھول جائیں گے۔ وہ عوام جو یہاںاپنے بڑوں پر فخرکرتے تھے وہ وہاں اپنے بڑوں سے بیزاری کا اظہار کریںگے۔ دنیا میںجو لوگ حق کے آگے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے وہ وہاں عاجزانہ طورپر حق کے آگے جھک جائیں گے۔ مگرآخرت کا جھکنا کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں۔