Recitation

Next: 35_38


Arabic

وَهُمۡ يَصۡطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَٰلِحًا غَيۡرَ ٱلَّذِي كُنَّا نَعۡمَلُۚ أَوَلَمۡ نُعَمِّرۡكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ ٱلنَّذِيرُۖ فَذُوقُواْ فَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ


Urdu

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ “اے ہمارے رب، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں اُن اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے” (انہیں جواب دیا جائے گا) “کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتاتھا؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آ چکا تھا اب مزا چکھو ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے


English

And they will cry out therein, “Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!” But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper


Tafsir — Bayan ul Quran

دنیا میں حق کا انکار کرنے والے آخرت میں حق کا مکمل اعتراف کریں گے۔ مگر یہ اعتراف ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔ کیوں کہ آخرت کا اعتراف مجبور انسان کا اعتراف ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو جو اعتراف مطلوب ہے وہ اختیاری اعتراف ہے، نہ کہ جبری اعتراف۔


Connections

  • Previous: 35_36
  • Next: 35_38
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes