Recitation

Next: 33_35


Arabic

وَٱذۡكُرۡنَ مَا يُتۡلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ وَٱلۡحِكۡمَةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا


Urdu

یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے


English

And remember what is recited in your houses of the verses of Allah and wisdom. Indeed, Allah is ever Subtle and Acquainted [with all things]


Tafsir — Bayan ul Quran

یہاں ازواجِ رسول کو خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عام ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کس طرح رہیں۔ ان کو اصولاً اپنے گھر کے دا ئرہ میں رہنا چاہيے۔ دنیا دار عورتوں کی طرح زیب وزینت کی نمائش ان کا مقصود نہیںہونا چاہيے۔ ان کی توجہات کا مرکز یہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی عبادت گزار بن جائیں۔ وہ اپنے اثاثہ کو اللہ کےلیے خرچ کریں۔ زندگی کے معاملات میں اللہ اور رسول کا جو حکم ملے اس کو فوراً اختیار کرلیں۔ وہ اللہ اور رسول کی باتوں کو سننے اور سمجھنے میں اپنا وقت گزاریں۔ یہ طرزِ زندگی وہ ہے جو آدمی کو پاک باز بناتا ہے۔ ا ور پاک باز آدمی ہی اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔


Connections

  • Previous: 33_33
  • Next: 33_35
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes