Recitation
Next: 33_32
Arabic
۞وَمَن يَقۡنُتۡ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا نُّؤۡتِهَآ أَجۡرَهَا مَرَّتَيۡنِ وَأَعۡتَدۡنَا لَهَا رِزۡقٗا كَرِيمٗا
Urdu
اور تم میں سے جو اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے
English
And whoever of you devoutly obeys Allah and His Messenger and does righteousness - We will give her her reward twice; and We have prepared for her a noble provision
Tafsir — Bayan ul Quran
پیغمبر کی بیویوں کو معاشرہ میں ایک طرح کا قائدانہ مقام حاصل تھا۔ایسے لوگوں کو حق کے آگے جھکنے کےلیے اس سے زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے جتنی ایک عام آدمی کو دینی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں سے اللہ تعالیٰ نے دہرا انعام کا وعدہ فرمایا ہے۔ وہ عمل کرنے کےلیے دوسروں سے زیادہ قوت ارادی استعمال کرتے ہیں۔ اس ليے وہ اپنے عمل کی قیمت بھی دوسروں سے زیادہ پاتے ہیں۔ پیغمبر کی عورتوں کی اسی خصوصیت کی وجہ سے ان کاربط بار بار دوسروں سے قائم ہوتا تھا۔ لوگ دینی امور میں رہنمائی کےلیے ان کے پاس آتے تھے۔ اس ليے حکم دیاگیا کہ دوسروں سے بات کرو تو کسی قدر خشک انداز سے بات کرو۔ اس طرح بے تکلف انداز میں بات نہ کرو جس طرح ایک محرم رشتہ دار سے بات کی جاتی ہے۔