Recitation

Next: 29_37


Arabic

وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗا فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱرۡجُواْ ٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ


Urdu

اور مَدیَن کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا اُس نے کہا “اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو اور روزِ آخر کے امیدوار رہو اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو


English

And to Madyan [We sent] their brother Shu’ayb, and he said, “O my people, worship Allah and expect the Last Day and do not commit abuse on the earth, spreading corruption


Tafsir — Bayan ul Quran

حضرت شعیب جس قوم میں آئے وہ ایک تجارت پیشہ قوم تھی۔ وہ لوگ مال کی حرص میں اتنا بڑھے کہ دھوکا اور فریب کے ذریعہ مال کمانے لگے۔ یہی ان کا زمین میں فساد کرنا تھا۔ جائز تجارت حصول معاش کا اصلاحی طریقہ ہے اور دھوکہ اور لوٹ کھسوٹ حصول معاش کا مفسدانہ طریقہ۔ حضرت شعیب نے قوم سے کہا کہ تم دنیا کے پیچھے آخرت سے غافل نہ ہوجاؤ۔ تم لوگ اس طریقہ پر کام کرو جس سے تم آخرت میں اپنے ليے اچھے انجام کی امید کرسکو۔ مگر پیغمبر کی ساری کوششوں کے باوجودقوم نہ مانی۔ یہاں تک کہ وہ خدا کے قانون کے مطابق ہلاک کردی گئی۔ جن گھروں کو انھوں نے اپنے ليے زندگی کا گھر سمجھا تھا وہ ان کےلیے موت کا گھر بن گیا۔


Connections

  • Previous: 29_35
  • Next: 29_37
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes