Recitation
Next: 20_9
Arabic
ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ لَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰ
Urdu
وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں
English
Allah - there is no deity except Him. To Him belong the best names
Tafsir — Bayan ul Quran
دنیا میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جن کا مذہب دنیا سے فائده حاصل كرنا ہوتا ہے۔دوسری طرف بے آمیز حق کا داعی ہے جس کا مذہب خدا كي قربت پر قائم ہوتا ہے۔پہلا گروہ اپنے ماحول میں ہر طرف اپنے ساتھی اور مددگار پالیتا ہے۔ اس کو کبھی تنہاہونے کا احساس نہیںہوتا۔ اس کے برعکس، حق کا داعی جس معبود کے اوپر کھڑا ہوا ہے وہ آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہے۔ حالات کے طوفان میں بار بار اس کا دل تڑپ اٹھتا ہے ۔ وہ کبھی اپنے دل میں خدا کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی زبان سے بآوازبلند دعا کے کلمات نکل جاتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بھری ہوئی دنیا میں وہ اکیلا ہے۔ کوئی اس کا ساتھی اور مدد گار نہیں۔ مگر یہ صرف ظاہری حالت ہے۔ حقیقت کے اعتبارسے حق کا داعی سب سے زیادہ مضبوط سہارے پر کھڑاہوتا ہے۔ وہ ایسے خداکو پکار رہا ہے جو تنہائی کے الفاظ اور دل کی سرگوشیوں تک سے باخبر ہے۔ وہ اس خدا کو اپنا سہارا بنائے ہوئے ہے جو ان تمام قابلِ قیاس اور ناقابلِ قیاس قوتوں کا مالک ہے جو کسی کی مدد کے لیے درکار ہیں۔