Recitation

Next: 19_82


Arabic

وَٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةٗ لِّيَكُونُواْ لَهُمۡ عِزّٗا


Urdu

اِن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ اِن کے پشتیبان ہوں


English

And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor


Tafsir — Bayan ul Quran

انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں جو چاہے کرے، مگر اس کو اس کی بدعملی کا انجام نہ بھگتنا پڑے۔ اس قسم کی حفاظت کسی کو اللہ سے نہیں مل سکتی تھی۔اس لیے اس نے ایسی ہستیاں تجویز کرلیں جو اللہ کی محبوب ہوں اور اس کی طرف سے اللہ کے یہاں سفارشی بن سکیں۔ مگر یہ سب بے بنیاد قیاسات ہیں، جو کسی کے کچھ کام آنے والے نہیں۔ حتی کہ وہ ہستیاں جن کو آدمی نے شریک فرض کرکے ان کے لیے عبادتی مراسم ادا کيے تھے وہ بھی قیامت کے دن اس سے برأت کریں گی۔ انسان کو ان سے نفرت کے سوا اور کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔


Connections

  • Previous: 19_80
  • Next: 19_82
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes