Recitation
Next: 19_75
Arabic
وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّن قَرۡنٍ هُمۡ أَحۡسَنُ أَثَٰثٗا وَرِءۡيٗا
Urdu
حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں
English
And how many a generation have We destroyed before them who were better in possessions and [outward] appearance
Tafsir — Bayan ul Quran
جو لوگ حق ناحق کی بحث میں نہ پڑیں، جو آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی مصلحتوں کو اہمیت دیں، جو خدا کو خوش کرنے سے زیادہ عوام کو خوش کرنے کا اہتمام کرتے ہوں۔ ایسے لوگ ہمیشہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ ان کے گرد زیادہ رونق اور شان جمع ہوجاتی ہے۔ دوسری طرف جو لوگ ہر معاملہ میں یہ دیکھیں کہ حق کیا ہے اور ناحق کیا۔ جو دنیا کی مصلحتوں کو نظر انداز کریں اور آخرت کی مصلحتوں کو ترجیح دیں۔جو عوامی رجحان سے زیادہ خدا کا لحاظ کریں۔ ایسے لوگ اکثر ظاہری شان وشوکت والی چیزوں سے محروم رہتے ہیں۔ یہ فرق بہت سے لوگوں کے لیے غلط فہمی کا سبب بن جاتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ دنیوی اعتبار سے بہتر ہیں وہ خدا کے پسندیدہ ہیں اور جو لوگ دنیوی اعتبار سے بہترنہیں وہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ ہیں۔ مگر یہ معیار سراسر غلط ہے۔ اور ماضی کی تاریخ اس کی تردید کرنے کے لیے کافی ہے۔ کتنے پر فخر سرزمین کے نیچے دفن ہوگئے۔ کتنے محل ہیں جوآج کھنڈر کے سوا کسی اور صورت میں دیکھنے والوں کو نظر نہیں آتے۔